Mansha Noor

Add To collaction

03-Nov-2021سٹائل کی کہانی -لال گلاب 🌹

چھٹی قسط۔۔۔۔

کیا ہوا کہاں گم ہو کب سے ڈھونڈ رہی ہوں تمہیں ۔۔زینب کینٹن میں ابیحہ کو ڈھونڈتے ہوئے آئی۔۔
ابیحہ کسی گہری سوچ میں تھی۔۔۔ زینب نے ایسے ہلایا۔۔
کیا ہوا ۔۔ابیحہ نے چونک کر کہا۔۔
کیا ہوا تمہیں بخار ہے زینب نے ہاتھ سے چھو کر پوچھا۔۔۔ 
کچھ نہیں ۔۔۔۔ابیحہ نے سر جھکاتے ہوئے کہا۔۔۔۔
چلو جلدی بتاؤ کیا ہوا۔۔۔زینب نے تشویش سے پوچھا۔۔۔
وہ کل میری کار خراب ہوگئی تھی راستہ میں۔۔۔ابیحہ نے اک اک بات ویسی ہی زینب کو بتائی۔۔۔
ویسے یہ اچھی بات ہے اس نے تجھے گھر چھوڑ دیا ۔۔کہی اور بھی لے جا سکتا تھا۔۔زینب نے سوچتے ہوئے کہا۔۔۔۔
نہیں وہ بول رہا تھا کہ آپ کا یہاں کھڑا ہونا ٹھیک نہیں میں ہی نہیں مانی ۔اگر اس کو مجھے کہی لے جانا ہوتا تو لے جاتا وہ بہت دیر تک وہاں کھڑا رہا۔۔۔
ابیحہ نے کچھ سوچتے ہوئے کہا۔۔۔۔
ہاں یہ بھی ٹھیک ہے پر اس کے پاس گن تھی ۔۔۔۔
ہوسکتا سیفٹی کے لے ہو ۔۔۔۔
ہممممم۔۔۔چل چھوڑ بس آئندہ احتیاط کرنا۔۔۔
اوکے اوکے ۔۔۔میری دوست۔۔۔
ویسے دیکھتا کیسا تھا زینب نے تجسس سے پوچھا ۔
سہی تھا۔۔۔
سہی تھا ہاے مجھے تو کبھی کوئی راستے ہیرو کی طرح نہیں ملا 
زینب منہ بنا کر کہتی ہے ۔۔۔
۔۔ہاہاہاہاہاہا
اب ملا نہ تجھ سے ملوا دوں گی ۔۔۔دونوں مسکراتی ہوئی اپنی کلاس لینے چلیں جاتیں ہیں ۔۔۔ ۔۔🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ارحام ۔۔۔
ہاں دادی ۔۔۔
مجھے بات کرنی ہے تجھ سے بختیار بیگم نے غور سے ارحام کو دیکھا۔۔۔
جی میری دادو کہیں ۔۔ارحام نے توجہ کے ساتھ کتاب سائید پر رکھتے ہوئے کہا۔۔۔
میں نے لڑکی دیکھی ہے تیرے لے میں یہاں تصویر رکھ جاتی ہوں تو دیکھ کر بیٹا بتا دے۔۔
دادو میں ابھی شادی نہیں کرنی آپ یہ تصویر لے جائیں ارحام نے سنجیدگی سے کہا۔۔
ابھی تھوڑی کرنی ہے پاگل شادی ہم منگنی کر لیں گے پھر جب تو کہے گا جب شادی کر دیں گے۔سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا۔۔۔
میں ابھی دیکھ بھی نہیں رہا میں مجھے ابھی وقت چاہیے دادو بزنس آ گے لے کر جانا ہے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔۔ارحام نے ٹالتے ہوئے کہا۔۔دادو کا ہاتھ تھمتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔۔
تو کہتا ہے تو کچھ دن اور رک جاتی ہوں لیکن زیادہ دن نہیں اکیلے اکیلے گھر میں میرا دم گھٹتا ہے ۔۔حتمی فیصلہ سناتے ہوئے کہتی ہیں۔۔۔
ٹھیک ہے میری پیاری دادو ۔۔۔آپ سب سے اچھی ہیں ارحام مکھن لگاتے ہوئے کہتا ہے۔۔۔۔(جاری ہے)

   5
0 Comments